1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لبنان میں تشدد کے واقعات میں اضافے کے خطرات

23 نومبر 2006

لبنانی وزیر صنعت Pierre Gemayel کے قتل کے بعد لبنان میں نئے سرے سے تشدد کے واقعات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ مقتول وزیر کو جمعرات کے روز بیروت میں سپردِ خاک کیا جا رہا ہے۔ اِس موقع پر ہزارہا شام مخالف مظاہرین کی موجودگی متوقع ہے۔

https://p.dw.com/p/DYIJ
لبنان میں قتل ہونے والے وزیرِ صنعت Pierre Gemayel
لبنان میں قتل ہونے والے وزیرِ صنعت Pierre Gemayelتصویر: AP

لبنان کے معاملات میں شام کی مداخلت کے سخت مخالف اور با اثر دروظ رہنما ولید جُنبلاط نے اس طرح کی مزید وارداتوں سے خبردار کیا ہے اور دیگر لبنانی سیاستدانوں ہی کی طرح پیئر جیمائیل کے قتل کا ذمہ دار شام کو قرار دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے امن دَستے برائے لبنان میں شریک ممالک جرمنی اور فرانس نے بھی لبنان میں عدم استحکام کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

لبنانی وزیر اعظم فواد سنیورا نے قتل کی اِس ورادات کی تحقیقات کے سلسلے میں اقوامِ متحدہ سے مدد طلب کی تھی۔ اِس درخواست پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عالمی سلامتی کونسل نے بدھ کے روز فیصلہ کیا کہ وہ بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن، جو پہلے ہی مقتول لبنانی وزیر اعظم رفیق الحریری کے قتل کی تحقیقات کر رہا ہے، اب اِس مقتول وزیر کے قتل کی تحقیقات میں بھی تعاون فراہم کرے گا۔