لبنان میں ایک بین الاقوامی ٹرائی بیونل کے قیام کی منظوری
26 نومبر 2006سِنیورا نے کابینہ کی طرف سے اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں تشکیل دئے جانےوالے اِس ٹرائی بیونل کی منظوری کا دفاع کیا اور کہا کہ اس فیصلے کا مقصد کسی کو اشتعال دلانا نہیں ہے۔
اِس ٹرائی بیونل کا مقصد یہ پتہ چلانا ہے کہ فروری سن 2005ء میں ایک بم دھماکے میں سابق وزیر اعظم رفیق الحریری کے قتل کے واقعے کے پس پردہ اصل حقائق کیا ہیں۔ اقوامِ متحدہ ہی کے تحت قائم ایک تحقیقاتی کمیشن اِس سے پہلے شام اورلبنان کی خفیہ سروسز کو اِس واقعے کا ذمہ دار قرار دے چکا ہے۔
اقوامِ متحدہ کا ادارہ گذشتہ منگل کے روز لبنانی وزیر صنعت پیعیر جیمائیل کے قتل کی تحقیقات میں بھی مدد کرے گا۔ دریں اثناء اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی سفیر جون بولٹن نے جیمائیل کے قتل کو ایک سازِش سے تعبیر کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا، چند ہفتے پہلے وائٹ ہاؤس نے یہ کہا تھا کہ ایران اور شام حزب اللہ کی وساطت سے لبنان کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دینا چاہتے ہیں اور یہ کہ پیعیر جیمائیل کا قتل اِسی سازش کی جانب پہلے قدم کی حیثیت رکھتا ہے۔