1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لاہور کے رہائشی علاقے میں دھماکہ، ایک خاتون ہلاک

24 دسمبر 2008

پاکستانی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے رہائشی علاقےGOR-2 میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں ، پولیس ذرائع کے مطابق بم ایک گاڑی میں نصب تھا۔

https://p.dw.com/p/GMN3
لاہور بم دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت واقع ہوئی،میڈیکل سٹاف مزکورہ خاتون کی لاش اُٹھاتے ہوئےتصویر: AP

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں آٹھ سے دس کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا اور یہ دھماکہ ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔ اس دھماکے سے قریب ہی واقع بجلی کا ٹرانسفارمر بھی سے پھٹ گیا جبکہ قریبی گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ لاہور کے اس علاقے میں کئی اعلیٰ سرکاری افسران کی رہائش گاہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں‌استعمال ہونے والی گاڑی پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ نصب کی گئی تھی اور یہ گاڑی گزشتہ رات گیارہ بجے سے نزدیکی سڑک پر کھڑی تھی۔اس گاڑی پر سرکاری پرنمبر پلیٹ کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے توجہ نہ دی۔


مقامی پولیس نے علاقے کو گھیر لیا ہے جب کہ بم ڈسپوزل کا عملہ ابتدائی تحقیقات میں مصروف ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔