1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لاہور خود کش حملے، دو دورجن سے زائد ہلاکتیں

11 مارچ 2008

لاہور میں آج وفاقی خفیہ ایجنسی کی بلڈنگ اور ماڈل ٹاوں میں کے علاقے میں دھماکوں میں دودرجن سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ سو سے زائد زخمی ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYDz
تصویر: AP

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور آج ایک مرتبہ پھر دہشت گردانہ حملوں کا شکار ہوا ہے۔ آج ہونے والے خود کش حملے اس قدر شدید تھے کہ ان کی آواز میلوں دور تک سنائی دی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر چوبیس سے زائد ہو گئی ہے ۔ اور 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔پہلا خود کش حملہ پاکستان کے خفیہ ادارے ، پاکستان انویسٹی گیشن اتھارٹی F I A کی بلڈنگ پر کیا گیا۔ اس وقت اس بلڈنگ میں چار مارچ کو نیول وار کالج پر ہونے والے خود کش حملے کی تفتیش جاری تھی اور اس سلسلے میں کئی فوجی افسران بلڈنگ میں موجود تھے۔ اس حملے میں FIA کے تیرہ اہلکار بیھی ہلاک ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی بلڈنگ سے ٹکرا دی۔ دوسرا خود کش حملہ ماڈل ٹاون کے علاقے میں ہوا ۔
حملوں کے بعد لاہور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ماڈل ٹاون میں ہونے والے حملے کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے اور صدر پرویز مشرف کے خلاف نعرے بازی کی۔