1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

قائم علی شاہ وزیر اعلی سندھ

3 مارچ 2008

کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیر مین آصف علی زرداری کی قیادت میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں ، صوبائی سطح پر حکومت سازی کے حوالے سے کچھ اہم پیش رفت کے مطابق سندھ اسمبلی میںسابق وزیر ااعلی سندھ، سید قائم علی شاہ کو وزیر اعلی اور سابق حزب اختلاف قائد نثار احمد کھوڑو کو اسپیکر نامزد کر دیا گیاہے جبکہ سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے طور پر پیر مظہر الحق اپنی خدمات سر انجام دیں گے ۔

https://p.dw.com/p/DYEL

پیر کے دن پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم اجلاس کے بعد پارٹی کے شریک چیر مین نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ پارٹی نے متفقہ طور پر ان عہدوں کے لئے مذکورہ بالا نمائندگان کو چنا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے عہدے کے لئے کھڑے نہیں ہوں گے تاہم انہوں نے کہا کہ جو بھی وزیر اعظم ہو، اس سے ہم امید کرتے ہیں کہ مشکلات میں گھرے پاکستان کی نمائندگی کرتے وقت وہ اپنے ارادوں اور قوم کی امنگوں کا خیال ضرور رکھے ۔

انہوں نے کہا کہ دیگر عہدوں اور کابینہ کو حتمی شکل دینے کے لئے ابھی کچھ وقت درکار ہے اور پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں سے صلاح مشورے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

متحدہ قومی موومنٹ کو حکومت سازی میں ساتھ ملانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس بارے میں ابھی مزید مذاکرات کی ضرورت ہے ، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ تمام سیاسی پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔

مستقبل میں اپنی ترجیحات کے بارے میں انہوں نےکہا کہ امن و امان،غربت،صحت اور تعلیم جیسے مسائل کو خصوصی توجہ دیں گے اور انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ صبر اور تحمل سے وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ چلیں گے اور باہم مل کر ان تمام مسائل کے خاتمے کو ممکن بنائیںگے ۔