1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فیڈرر نمبر دو ہی رہے

27 اکتوبر 2008

سیزن کے اختتام پر راجر فیڈرر عالمی نمبر ایک کی پوزیشن برقرار نہ رکھ پائے۔

https://p.dw.com/p/FiO0
تصویر: picture-alliance /dpa

سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر سیزن کی اختتام پر عالمی نمبرایک پوزیشن برقرار نہ رکھنے پرکافی مایوس ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ رافا ئل ندال، تمام سال بہترین کارکردگی کی بنا پر بجاطورپراس اعزاز کے مستحق ہیں۔

راجر فیڈرر دوہزارچار سے سات تک سیزن کے نمبرایک رہے اس دوران وہ ریکارڈ دوسوسینتیس ہفتے تک عالمی نمبرایک پوزیشن پر فائز رہے۔ اگست میں رافیل نادال نے ان کی طویل عالمی برتری کا خاتمہ کردیا اور گذشتہ ہفتے میڈرڈ ماسٹرزکے سیمی فائنل میں اینڈی مرے سے ہارنے کے بعد راجر فیڈرر کیلئے سیزن کےاختتام پرکھویاہوامقام بحال کرنے کا امکان ختم ہوگیا۔

BdT USA US Open in New York Roger Federer
تصویر: AP

راجر فیڈرر نے کہاکہ اعزاز سے محرومی پروہ یقینا مایوس ہوئے ہیں لیکن وہ نادال کو بجا طور پراعزاز کا حقدارسمجھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ نادال نے پورا سال گرینڈ سلیم ،ماسٹرزسیریز اور دیگر ٹورنامنٹس میں شاندارکھیل پیش کیا۔ فیڈرر نے کہاکہ وہ سن2009 میں نمبرون پوزیشن حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

اس سال جب راجر فیڈرر نے یو ایس اوپن کا ٹائیٹل جیتا اور ہسپانوی اسٹار عالمی نمبر ایک رافائل نادال تیسرے نمبر پر رہے تو یہ توقع کی جارہی تھی کہ سیزن کے اختتام تک راجر عالمی نمبر ایک کا ٹائٹل اپنے نام کر لیں گے۔