1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فیلڈرز پاکستانی بولرز کو لے ڈُوبے

22 اکتوبر 2011

متحدہ عرب امارت میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی فیصلے پر ختم ہو گیا۔ سری لنکا نے دوسری اننگز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا تھا۔

https://p.dw.com/p/12wz2
تصویر: DW

ابوظہبی می کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سری لنکا نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سری لنکا کی جانب سے سنگاکارا 211 اور جے وردھنے 120 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمن تھے۔ اس طرح میچ کے پانچویں روز پوری ٹیم 483 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ یہ سنگاکارا کی آٹھویں ڈبل سینچری تھی۔ کمار سنگارا اور جے وردھنے نے چھ گھنٹے تک پاکستانی بولرز کا مقابلہ کیا اور اس طرح پاکستان کو جیتنے کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا۔ اسی پارٹنر شپ کی بدولت سری لنکا کی ٹیم میچ ڈرا کرنے میں کامیابی ہو سکی ہے۔ ان دونوں نے پاکستان کے خلاف چھٹی وکٹ کی ریکارڈ پارٹنز شپ کی۔

وہاب ریاض نے11رنز پر جے وردھنے کا کیچ چھوڑا اور یہ ان چھ کیچز میں سے ایک تھا، جو پاکستانی کھلاڑیوں نے ڈراپ کیے۔ میچ کے چوتھے روز سری لنکا کی پانچ وکٹیں گر چکی تھیں اور اس وقت بھی انہیں پاکستانی کی جانب سے دی جانے والی لیڈ کو پورا کرنے کے لیے81 رنز کی ضرورت تھی۔ تاہم پاکستان کی جانب سے ناقص فیلڈنگ کا ان دونوں کھلاڑیوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ پاکستان نے آؤٹ کرنے کے چھ مواقع گنوا دیے۔

Indien Cricket Kumar Sangakara
سنگاکارا کو مین آف دی میچ کا انعام دیا گیاتصویر: AP

دوسری اننگز میں 170رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے توفیق عمر اور محمد حفیظ نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ پہلی اننگز میں پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے توفیق عمر اس مرتبہ صرف دو رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس طرح سات رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ پاکستان نے21 رنز کے مجموعی اسکور پر اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس وقت محمد حفیظ 12اور اظہر علی چار رنز پر کھیل رہے تھے۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں سب سے کامیاب بولر عمر گل رہے، جنہوں نے 64 رنز دے کر چارکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کی گئی لیکن فیلڈنگ کا شعبہ انتہائی کمزور رہا۔ محمد حفیظ کو سب سے زیادہ چھکے مارنے پر پانچ سو ڈالر دیے گئے۔ سنگاکارا کو مین آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔ سری لنکا اور پاکستان کے مابین ابوظہبی اور دبئی میں کھیلی جانے والی یہ سیریز تین ٹیسٹ میچوں ، پانچ ایک روزہ میچوں اور ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ پر مشتمل ہے۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں