1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فٹ بال عالمی کپ: کوالیفائنگ مرحلہ اختتام کے قریب

Abid Hussain Qureshi15 نومبر 2009

سن دو ہزار دس کے فٹ بال ورلڈ کپ کے لئے حتمی ٹیموں کا انتخاب مکمل ہونے کے قریب ہے۔ اب صرف چھ ٹیموں کا انتخاب رہ گیا ہے جن کے میچ اگلے بدھ کو شیڈیول ہیں۔

https://p.dw.com/p/KXZg

اگلے برس جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے فٹ بال کے عالمی کپ کے لئے ٹیموں کے کوالیفائنگ مرحلے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک چھبیس ٹیمیں اپنے اپنے گروپس اور مختلف مرحلوں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ورلڈ کپ میں شرکت کی اہل ہو چکی ہیں۔ کُل بتیس ٹیمیں ورلڈ کپ میں حصہ لیتی ہیں۔

براعظم افریقہ سے اب تک پانچ ٹیم کوالیفائی کر چکی ہیں۔ جنوبی افریقہ بطور میزبان کے ٹورنامنٹ میں شرکت کا اہل ہے۔ اِس کے علاوہ آئیوری کوسٹ اور گھانا سمیت کیمرون اور نائجیریا کی ٹیمیں بھی ہفتے کے مقابلوں میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

Südafrika Streik Baustelle Fußball WM 2010 Flash-Galerie
ورلڈ کپ کے لئے زیر تعمیر ایک سٹیڈیمتصویر: AP

براعظم ایشیا آسٹریلیا، کے ہمراہ جاپان اور دونوں کوریائی ملک علیحدہ علیحدہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔ جب کہ اوشینا گروپ کے ہفتہ کے روز ہونے والے ایک میچ میں نیوزی لینڈ نے بحرین کو ہرا کر ورلڈ کپ کھیلنے کا حق حاصل کر لیا ہے۔

یورپ سے سب سے زیادہ ٹیمیں فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کر تی ہیں۔ گروپس کی سطح کے مرحلوں کی تکمیل کے بعد اب مزید ٹیموں کے انتخاب کا سلسلہ جاری ہے۔

یورپ سے جرمنی سمیت ڈنمارک، انگلینڈ دفاعی چیمپیئن اٹلی، سوئٹزر لینڈ، ہالینڈ، سیربیا، سلوواکیہ اور سپین شامل ہیں۔

بحیرہ کیربیئن کے ممالک اور شمالی و وسطی امریکہ کے گروپ سے ہونڈوراس اور میکسیکو اور امریکہ کی ٹیمیں اگلے سال کے فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی۔

WM-Qualifikation Bosnien und Herzegowina Estland
کوالیفائنگ مرحلے کا ایک میچ:تصویر: picture-alliance / dpa

جنوبی امریکہ سے پیراگوئے، برازیل، ارجنٹائن اور چلی کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ابھی مزید چھ ٹیموں کا انتخاب ہونا باقی ہے۔ اگلے بدھ تک یہ انتخاب بھی مکمل ہو جائے گا۔ چھ ٹیمیں مقابلوں کے مرحلے میں ہیں۔ اُن میں فرانس یا آئر لینڈ میں سے ایک ٹیم کو آگے آنا ہو گا۔ سردست فرانسیسی ٹیم ایک صفر کی سبقت لئے ہوئے ہے۔ دونوں ٹیمیں ایک بار پھر کھیلیں گی۔

پرتگال اور بوسنیا ہرزگووینا میں سے بھی ایک ٹیم کا انتخاب ہونا باقی ہے۔ پرتگال کو بھی ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔ یونان اور یوکرائن بھی کوالیفائی کرنے کی دوڑ میں ہے۔ ان کے مابین ایک میچ برابر ہو چکا ہے۔ دونوں ٹیمیں ایک بار پھر بدھ کو یوکرائین میں کھیلیں گی۔ جو جیتے گی وہ ورلڈ کپ کھیلے گی۔

روس اور سلووانیہ بھی مدمقابل ہیں۔ روس کے امکانات زیادہ ہیں۔ اُس نے پہلا مقابلہ جیت لیا ہے اور اگر وہ اگلا میچ برابر بھی رکھنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو وہ ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر جائے گا۔ پانچویں ٹیم کا انتخاب مصر اور الجزائر کے درمیان ہو گا۔ مصر کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے دونوں ٹیموں کے درمیان دوبارہ میچ بدھ کو خرطوم میں کھیلا جائے گا۔ کوسٹا ریکا اور یورا گوئے کے درمیان چھٹی ٹیم کے انتخاب کا مقابلہ ہے۔ یورا گوئے کو بھی ایک میچ جیت کر برتری حاصل ہو چکی ہے۔

رپورٹ : عابد حسین

ادارت: کشور مصطفیٰ