1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فٹ بال: جرمنی نے ویلز کو شکست دے دی

2 اپریل 2009

فٹ بال کے عالمی کپ کے لیے کھیلے جانے والے ایک کوالیفائنگ میچ میں جرمنی کی ٹیم نے ویلز کو با آسانی دو صفر سے ہرا دیا ہے جب کہ ایک اور میچ میں ارجنٹینا کو بولیویا کے ہاتھوں تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

https://p.dw.com/p/HOZK
جرمنی کی ٹیم کھیل پر چھائی رہیتصویر: AP
Fußball Länderspiel Deutschland Wales Jubel Ballack
جرمن ٹیم کے کپتان بالاک گول کرنے کے بعدتصویر: AP

جرمنی نے ویلز ا کی ٹیم کو با آسانی شکست دی اور پورے میچ کے دوران اس کا پلڑا ویلز پر بھاری رہا۔ میچ کا پہلا گول کپتان مشیل بالاک نے کیا جب کہ میچ کا دوسرا گول ویلز کی ٹیم کے دفاعی کھلاڑی کے ہاتھوں گول روکتے وقت ہوا۔ یہ میچ کارڈف میں کھیلا گیا۔

اس فتح کے بعد جرمنی کی ٹیم نے اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ جرمنی کی ٹیم اگست اور ستمبر میں آزربائجان کے خلاف میچ کھیلے گی جب کہ اکتوبر میں وہ روس کا دورہ کرے گی۔

Diego Maradona bei einer Pressekonferenz in Buenos Aires
ارجنٹینا کی ٹیم کے کوچ میراڈونا کا کہنا ہے کہ بولیویا کی جانب سے کیا گیا ہر گول ان کے دل پہ ’خنجر کی طرح لگا‘تصویر: AP


دوسری جانب لا پاز میں کھیلے گئے عالمی کپ کے ایک اور کوالیفائنگ میچ میں ارجنٹینا کی ٹیم کو ساٹھ برسوں کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ارجنٹینا کی ٹیم یہ میچ بولیویا سے چھ ایک سے ہار گئی۔اس سے قبل ارجنٹینا کی بدترین شکست کولمبیا کے ہاتھوں انیس سو ترانوے میں ہوئی تھی جب ارجنٹینا میچ پانچ صفر سے ہاری تھی۔

فٹ بال لیجنڈ میراڈونا کے ٹیم کے مینیجر بننے کے بعد یہ پہلی شکست ہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے تینوں میچ ارجنٹینا نے جیتے تھے اور اس کے خلاف ایک بھی گول نہیں ہوا تھا۔ بولیویا جنوبی امریکہ کی فٹ بال ٹیموں میں خاصی پیچھے مانی جاتی ہے اور یہ اس کی ارجنٹینا کے خلاف صری چھٹی جیت ہے۔