1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فٹبال کی عالمی رینکنگ میں یورپ کی برتری

عاطف توقیر3 ستمبر 2008

فیفا ورلڈ کپ کے کوالیفائینگ پروگرام سے قبل فیفا فٹبال رینکنگ جاری کر دی گئی ہےجس میں یورپی چیمپئن اسپین پہلے نمبر پر ہے۔

https://p.dw.com/p/FAma
تصویر: AP

اٹلی کی پوزیشن دوسری ہے جب کہ یورو 2008 میں دوسرے نمبر پر آنے والا جرمنی فیفا کی عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہے۔

برازیل اور ارجنٹائن چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ پچھلی رینکنگ میں ترکی 13ویں نمبر پر تھا تاہم موجودہ رینکنگ میں ترکی کی پوزیشن 10ویں ہےجبکہ ماضی میں10ویں نمبر پر موجود روس کی ٹیم اب 12ویں نمبر پر کپہنچ گئی ہے۔

کیمرون، افریقی ممالک میں سب سے نمایاں ہےاور اس فہرست میں انگلینڈ سے پوزیشن چھین کراب 14ویں نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم رینکنگ میں اب 15ویں نمبر پر آگئی ہے۔

میکسیکو کی کارکردگی کے باعث اس رینکنگ میں اسکی پوزیشن زیادہ بہتر ہوئی ہے کیونکہ اب میکسیکو کی ٹیم 24 ویں نمبر سے بہت اوپر آتے ہوئے 8 ویں نمبر پر آگئی ہے۔