فٹبال: پاکستان آلمپکس کوالیفائنگ راونڈ میں
15 فروری 2007اشتہار
محض ایک ہفتے کے دوران ہی پاکستانی ٹیم نے سنگاپور کی ٹیم کو پہلے اس کی سرزمین پر اور بعد ازاں اپنے ملک میں شکست دے دی۔ پاکستان میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں کھیل کے پہلے ہالف تک پاکستان کی ٹیم دو گولوں سے پیچھے تھی لیکن دوسرے ہالف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور تین گول داغے اور اس طرح اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔ روایتی طور پر سنگاپور کی ٹیم پاکستان سے مضبوط تصور کی جاتی ہے۔ آ ئندہ میچوں میں پاکستان کا مقابلہ قطر اور بحرین جیسی مضبوط ٹیموں سے ہوگا۔