فٹبال ورلڈ کپ 2010 : کوالیفائنگ مرحلہ مکمل
19 نومبر 2009کوالیفائنگ راونڈز کا سلسلہ دنیا کے پانچ خطوں میں جاری تھا۔ آخری روز یورپ میں پرتگال، سلووینیا، یونان اور فرانس، افریقہ میں الجیریا اور جنوبی امریکہ میں یوروگوائے کے نام رہا۔ اسی دن آئرلینڈ، روس، بوسنیا، یوکرائن، مصر اور کوسٹوریکا کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔
کوالیفائنگ مقابلوں کے آخری دن کے ڈرامائی مقابلوں کے نتائج سے البتہ آئرلینڈ کی ٹیم خوش نہیں۔ فرانس کے ساتھ، آئرلینڈ کا مقابلہ آخری وقت تک برابر تھا۔ تاہم اضافی وقت میں کپتان تھیری ہنری کی مدد سے گالاس کے متنازعہ گول نے فرانس کو جیت دلادی۔ ڈی میں گالاس کو پاس دینے سے قبل، ہنری نے ہاتھ کے زریعے ''ہینڈلڈ بال'' فٹبال کو روکا تھا۔
گزشتہ روز کے مقابلوں کی دوسری خاص بات الجیریا کی مصر کے خلاف کامیابی رہی۔ سوڈان کے دارالحکومت میں الجیریا نے مصر کو ایک صفر سے شکست دے کر عالمی مقابلوں میں پہلی بار اپنے لئے جگہ بنائی۔ اس تاریخی کامیابی پر الجیریا کے علاوہ فرانس میں بھی الجیریا نژاد باشندوں نے پوری رات جشن منایا۔
ادہر یورپ ہی میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں سلووینیا نے روس کو دو صفر کے واضح فرق سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا۔ یونان، یوکرائن کے خلاف مقابلہ ایک صفر سے جیتنے میں کامیاب ہوا۔
چار دسمبر کو شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کی فہرست یہ ہے۔
EUROPE
Denmark
Germany
Spain
England
Serbia
Italy
Netherlands
Switzerland
Slovakia
Portugal
Greece
France
Slovenia
AFRICA
South Africa qualify as host
Ghana
Ivory Coast
Cameroon
Nigeria
Algeria
ASIA/OCEANIA
Australia
Japan
South Korea
North Korea
New Zealand
Central, North American and Cariribian
United States
Mexico
Honduras
SOUTH AMERICA
Brazil
Paraguay
Chile
Argentina
Uruguay
رپورٹ: شادی خان سیف
ادارت: عاطف بلوچ