1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرانس میں مسجد کے باہر فائرنگ، آٹھ افراد زخمی

3 جولائی 2017

جنوب مشرقی فرانسیسی شہر اوینی یوں میں گزشتہ روز رات گئے ایک مسجد کے سامنے ہونے والی فائرنگ میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی دفتر استغاثہ نے تاہم اس واقعے میں دہشت گردی کو خارج از امکان قرار دے دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2fojs
Frankreich Sicherheitsmaßnahmen Polizist Moschee
تصویر: REUTERS/Youssef Boudlal

پراسیکیوٹر آفس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق گزشتہ رات ساڑھے دس بجے مسجد کے قریب دو افراد ایک کار سے اترے اور فائرنگ شروع کر دی۔ زخمی ہونے والے آٹھ افراد میں ایک لڑکی بھی شامل ہے تاہم دفتر استغاثہ کا کہنا ہے کہ تمام زخمی خطرے سے باہر ہیں۔

 استغاثہ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اُس کی معلومات کے مطابق اس واقعے میں ٹارگٹ مسجد نہیں تھی۔ عینی گواہوں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں چار افراد سوار تھے اور سب نے سروں پر ٹوپیاں چڑھا رکھی تھیں۔ علاقے میں جرائم کے تفتیش کار محکمے نے اس مقدمے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

 اس سے قبل پیرس کے جنوب مشرقی علاقے کی کارٹیل مسجد کے باہر بھی ایک شخص نے اپنی کار مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر چڑھانے کی کوشش کی تھی۔ بعض مسلمانوں نے گزشتہ رات ہونے والی فائرنگ کو حملہ قرار دیتے ہوئے فرانسیسی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عبادت کی جگہوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔