1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فاٹا کا مستقبل۔ برلن راؤنڈ ٹیبل کانفرنس

29 مئی 2008

ورلڈ سیکیورٹی نیٹ ورک فاؤنڈیشن نے برلن میں ایک راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا اہتمام کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی پر قابو پانے میں مدد کےسلسلے میں یورپی ممالک خلیجی تعاون کونسل کے اشتراک سے کیا کچھ کر سکتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/E8Lw
افغان سرحد کے قریب پاکسان کے قبائلی علاقوں کو جانے والی شاہراہ پر کھڑا ایک پولیس اہلکارتصویر: picture-alliance/dpa

جمعرات 29 مئی اِس دو روزہ کانفرنس کا آخری دِن ہے۔ پاکستان سے اِس کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے والے اعلیٰ سطحی وفد میں صوبہء سرحد کے سابق گورنر علی محمد جان اورکزئی اور خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ( ریٹائرڈ) احسان الحق بھی شامل ہیں۔