1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عراق سے امریکی فوج کا انخلاء اور امریکی سیاست

12 ستمبر 2007

امریکی صدر جورج ڈبلیو بُش نے عراق میں امریکی دَستوں کے کمانڈر اِن چیف ڈیوڈ پیٹرئس کی تجاویز کی تائید کی ہے۔ پیٹرئس کی تجاویز ہی کی روشنی میں بُش غالباً اِسی ہفتے یہ اعلان کرنےوالے ہیں کہ اگلے سال یعنی 2008ء کے وَسط تک عراق سے تقریباً تیس ہزار فوجی واپس بلا لئے جائیں گے۔ تاہم عراق سے جلد انخلاء کے حامی اپوزیشن ڈیموکریٹس اِن حکومتی منصوبوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤ‎س کے مطابق بُش جمعرات کو عوام سے خ

https://p.dw.com/p/DYGV
امریکی صدر جورج ڈبلیو بُش اور عراق میں امریکی دَستوں کے کمانڈر اِن چیف ڈیوڈ پیٹرئس
امریکی صدر جورج ڈبلیو بُش اور عراق میں امریکی دَستوں کے کمانڈر اِن چیف ڈیوڈ پیٹرئستصویر: AP

طاب کریں گے۔

اِسی دوران امریکی عوام نے مذہبی سروسز منعقد کرتے ہوئے اور خاموشی اختیار کرتے ہوئے گیارہ ستمبر سن 2001ء کے دہشت پسندانہ حملوں میں مرنے والے تقریباً تین ہزار انسانوں کی یاد تازہ کی ہے۔ لواحقین نے نیویارک کی اُس گراؤ‎نڈ زیرو نامی جگہ پر پھول چڑھائے، جہاں کبھی اِن حملوں میں تباہ ہو جانے والے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے جڑواں مینار کھڑے تھے۔

ایک یادگاری تقریب واشنگٹن کے دفاع کے محکمے پینٹاگان میں بھی ہوئی، جہاں چھ سال پہلے دہشت گردوں نے ایک اور مسافر بردار طیارہ ٹکرایا تھا۔

دریں اثناء ایک نئے ویڈیو پیغام میں اِن دہشت پسندانہ حملوں کے ذمہ دار اُسامہ بن لادن نے 19 حملہ آوروں کو سراہا ہے اور تمام نوجوان مسلمانوں پر شہیدوں کے کارواں میں شامل ہو جانے کیلئے زور دیا ہے۔