عراق : خود کش بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک
5 فروری 2009یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب آج جمعرات ہی کے روز مقامی انتظامیہ کی جانب سے انتخابی نتائج کے اعلان بھی ہونا تھا۔ عراق میں پچھلے ہفتے 14 صوبوں میں علاقائی انتخابات ہوئے تھے۔
شمال مشرقی صوبے میں ہونے والے اس بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد زخمی بھی ہوئے۔ عراقی پولیس کے مطابق یہ بم حملہ نیم خودمختارکردستانی علاقے کی سرحد سے ملحقہ عراقی حدود میں واقع ایک معروف ریستوراں میں کیا گیا۔
حالیہ انتخابات کے موقع پر سلامتی کے حوالے سے کئی خدشات ظاہر کئے گئے تھے تاہم انتخابی عمل کے دوران کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا تھا جسے عراق میں اس سال کے اختتام پر ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لئے بہتر شگون قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھماکے سے ایک بار پھر سلامتی کے حوالے سے کئی سوالات اور خدشات نے جنم لیا ہے۔
آزاد الیکشن کمیشن کی جانب سے آج انتخابی نتائج کا اعلان متوقع ہے۔ سن 2005 میں سابق عراقی صدر صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب عراق کے 18 میں 14 صوبوں میں انتخابات ہوئے جن میں ریاستی گورنروں کے چناؤ کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔