1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عدلیہ کی بحالی میں رکاوٹ پارلیمان ہے: اعتزاز احسن

11 جون 2008

منگل کے روز معزول پاکستانی چیف جسٹس افتخار محمّد چوہدری وکلاء کے قافلے کو رخصت کرنے ملتان پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

https://p.dw.com/p/EHRP
سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر صدر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدلیہ کی بحالی میں رکاوٹ صدر مشرّف نہیں بلکہ پاکستانی پارلیمان ہےتصویر: AP
صدر پرویز مشرّف کے ہاتھوں معزول کیے گئے ججوںکی بحالی کے لیے پاکستانی وکلاء کے قافلے منگل کے روز ملتان پہنچ گئے جہاں ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ معزول چیف جسٹس افتخار محمّد چوہدری بھی ایک بڑے جلوس کے ہمراہ منگل کے روز ملتان پہنچے ۔ وکلاء کے قافلے کی اگلی منزل پنجاب کا دارلحکومت لاہورہے۔ یہاں سے بارہ جون کو وکلاء پنجاب کے مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ پارلیمان کے سامنے دھرنا دیں گے۔ لاہور سے اس قافلے میں مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں نواز شریف اور تحریک انصاف کے قائد عمران خان بھی شامل ہو جائیں گے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے پارلیمنٹ جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔