1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عالمی کپ ہاکی 2010، پاکستانی ٹیم کا اعلان

6 فروری 2010

ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کے اٹھارہ رکنی دستے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فل بیک ذیشان اشرف کو کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/LufE
ذیشان اشرفتصویر: AP

لاہور میں قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر حسن سردار نے کہا کہ یہ مقابلے پاکستان کی ہاکی کے لئے نئے دور کا آغاز ثابت ہوں گے۔ انیس سو چھیاسی کے اولمپک مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والے دستے کے رکن ، حسن سردار نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لڑکے بہترین کھیل سے ہاکی میں پاکستان کا کھویا ہوا سنہرا دور واپس لے آئیں گے۔

ہاکی ورلڈ کپ کے مقابلے رواں ماہ کی اٹھائیس تا مارچ کی تیرہ تاریخ تک بھارت میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے جس میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقہ اور اسپین بھی شامل ہیں۔

Pakistanischer Hockeyspieler Sohail Abbas
تین سو گول کرنے والے سہیل عباستصویر: AP

دفاعی چمپیئن جرمنی گروپ اے میں ارجنٹائن، نیوزی لینڈ، ہالینڈ ، جنوبی کوریا اور کینیڈا کے ساتھ شریک ہے۔

آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کی عدم شمولیت کے بعد ہاکی ٹیم کے بھارت جانے سے متعلق بہت سے شکوک وشبہات نے جنم لیا تھا۔ پاکستان حکومت نے البتہ واضح کیا کہ ان مقابلوں کا بائیکاٹ نہیں کیا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ناصر احمد اور سلمان اکبر،گول کیپر ، زیشان اشرف کپتان ، سہیل عباس، محمد راشد، محمد عرفان، وسیم احمد، محمد عمران، فرید احمد، سجاد انور، ریحان بٹ، شکیل عباسی، عبدالحسیم خان، محمد زبیر، اختر علی، عباس حیدر اور محمد رضوان۔

پاکستان نے سولہ سال قبل ہاکی کا عالمی کپ جیتا تھا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف اٹھائیس فروری کو کھیلے گا۔

رپورٹ: شادی خان سیف

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں