1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

صوفی محمد کی رہائی اور امن و امان

23 اپریل 2008

پاکستان کے صوبہ سرحد کی نو منتخب حکومت نے اپنے منشور کے مطابق مقامی اسلامی انتہا پسندوں سے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد انتہا پسند تنظیم تحریک نفاز شریعت محمدی کے راہنما مولانا صوفی محمد کو رہا کر دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DnYr

صوبائی حکومت کے اس قدم سے علاقے میں امن وامان میں کیا بہتری آ سکتی ہے ، یہ سوال زبان زد عام ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ صوفی محمد کی رہائی سے علاقے میں امن قائم یو سکے گا کیونکہ صوفی محمد اسلامی انتہا پسندوں سے رابطے میں ہیں اور وہ اس بات کو بہتر طریقےسے عام کر سکتے ہیں کہ ہتھیار کے بغیر بھی اپنے جائز مطالبات منوائے جا سکتے ہیں۔