1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

صوبہ پنجاب کے علاقے میاں چنوں میں دھماکا، کم از کم نو افراد ہلاک

13 جولائی 2009

پاکستانی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کےجنوب مغرب میں واقع میاں چنوں کے ایک مکان میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 50 سے زائد ہے۔

https://p.dw.com/p/ImF2
عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد پاکستان میں خودکش حملوں میں اضافہ ہوا ہےتصویر: picture-alliance/ dpa

پنجاب پولیس کے مطابق دھماکہ جس گھر میں ہوا وہاں بچوں کو مذہبی تعلیم دی جاتی تھی۔ دھماکے کے بعد اس گھر کے علاوہ تقریبا دو درجن کے قریب دیگر عمارتیں بھی زمیں بوس ہو گئیں جس کی وجہ سے ابھی تک کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ملبے سے لوگوں کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کا ماننا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ گھر عسکریت پسند اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخیرے کے لئے استعمال کرتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو میاں چنوں کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے علاوہ خانیوال اور ملتان کے ہسپتالوں میں بھی منتقل کیا گیا ہے۔ خانیوال کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے

ادارت : عاطف توقیر