1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

صوبائی حکومت کا طالبان کے ساتھ امن معاہدہ ؟

6 جون 2008

صوبہ سرحد کی حکومت طالبان کے ساتھ طے پائے اپنے معاہدے کو ایک بڑی کامیابی کہ رہی ہے جبکہ امریکہ نے اس امن معاہدے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/EEXD
تصویر: AP

پاکستان میں فروری کے عام انتخبات کے بعد بنے والی حکومت کی اولین ترجیحات میں پورے ملک اور خاص طور پر صوبہ سرحد میں امن کی بحالی شامل تھی ۔ اسی وجہ سے صوبہ سرحد میں صوبائی حکومت کے قیام کے فوری بعد مقامی طالبان سے مذاکرات شروع کئے گئے۔ جس میں گزشتہ ماہ کامیابی ہوئی اور ایک امن معاہدہ طے پایا۔ اس معاہدے کے تحت عسکریت پسند پولیس، نیم فوجی دستوں پو حملے بند کردیں گےاورسرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ دوسری جانب امریکہ نے طے پانے والے اس معاہدے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس معاہدے سے طالبان کو مظبوط ہونےکا موقع ملے گا۔