1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

صرف اچھے موڈ میں ہی شاپنگ کریں!

16 جولائی 2011

کبھی امریکہ میں شاپنگ بیگس پرلکھا ہوتا تھا کہ اگرآپ کو کوئی پریشانی ہے یا آپ مشکل حالات سے گزر رہے ہیں تو شاپنگ کیجئے۔ لیکن اب ایک نئی تحقیق اس کہاوت کے بالکل برعکس ہے۔

https://p.dw.com/p/11wjv
تصویر: DPA

صارفین کے لیے شائع ہونے والے ایک امریکی جریدے میں شائع ہونے والے ایک جائزے کے مطابق کسی بھی شخص کواس وقت شاپنگ کرنی چاہیے جب اس کا موڈ اچھا ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اچھے موڈ میں انسان فیصلے جلد اوربہتر کرتا ہے۔

اس جائزے کی تیاری کے سلسلے میں امریکہ کی مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے محققین سے رابطہ کیا گیا۔ ان سے پوچھا گیا کہ انسان کا موڈ اُس پرکس طرح سے اثرانداز ہوتا ہے؟ اس دوران اس جائزے میں شریک افراد کو مختلف تصاویراور فلمیں دکھا کر ان کے موڈ کو تبدیل کیا گیا۔ یہ تصاویر دکھائے جانے کے بعد غائب کر دی جاتیں اور پھراسکرین پران تصاویر کے بارے میں لکھا آ جاتا کہ یہ پسند آئی یا شرکاء نے اسے نا پسند کیا، کیا یہ اچھی ہے، یا بری۔ پھر شرکاء کو’ہاں یا نا‘ میں سے ایک بٹن دبانا ہوتا۔

Lachende Sonnenblume in Sachsen-Anhalt
کسی بھی شخص کواس وقت شاپنگ کرنی چاہیے جب اس کا موڈ اچھا ہو، محققینتصویر: picture-alliance/dpa

محققین کے بقول، جن شرکاء کو ایسی تصاویر دکھائی گئیں تھیں، جن سے موڈ میں مثبت تبدیلی آتی ہے، ان کےجوابات تیزی سے آتے تھے۔ تاہم جن شرکاء کے موڈ خراب تھے،انہیں فیصلہ کرنے میں ہچکچاہٹ اور دشواری کا سامنا تھا۔ دوسرے الفاظ میں جب آپ اچھے موڈ میں ہوں تو کسی بھی چیز کے انتخاب میں آپ کو دشواری نہیں ہوتی۔ اس کے برعکس خراب موڈ فیصلہ کرنے کی صلاحیت پرمنفی انداز میں اثرانداز ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا جائزہ کمپنیوں کے لیے بھی کارآمد ہو سکتا ہے۔ کیونکہ اشیاء تیار کرنے والوں اور فروخت کرنے والوں کو یہ اندازہ ہو جائے گا کہ کونسی اشیاء صارفین کے موڈ پر کس طرح سے اثرانداز ہوتی ہے۔ اس طرح صارفین خریداری کے دوران دکانوں میں زیادہ وقت گزاریں گے اور کمپنیاں وہی چیزیں تیار کرنے کے کوشش کریں گی جنہیں دیکھ کر موڈ اچھا ہو جاتا ہے۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت : شامل شمس