1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

صدر مشرف منصفانہ انتخابات کا انعقاد ممکن بنائیں۔ امریکی ایوان نمائندگان

17 جنوری 2008

امریکی ایوان نمائندگان نے اس سال کی پہلی قرارداد منظور کی ہے کہ جس میں بے نظیر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔لیکن ساتھ ہی حکومت کی طرف سے قتل کی تحقیقات کے لئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی خدمات حاصل کرنے کو سراہا ۔

https://p.dw.com/p/DYFQ

امریکی ایوان نمائندگان نے سال 2008 کی پہلی قرار داد منظور کی کہ جس میں پاکستانی حکومت پر زرو دیا گیا ہے کہ وہ جلد انتخابات کرا ئے اور صدر مشرف سے آئندہ انتخابات کو منصفانہ اور غیر جانبدارانہ طور پر ممکن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایوان نمائندگان نے بے نظیر بھٹو کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس کو پاکستان کے لئے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا۔ قرارداد میں نمایاں طور پر میڈیا ، عدلیہ اور سیاسی جماعتوں کو امریکی حمایت کا یقین دلایا گیا۔ اس قرار داد کو صفر کے مقابلے میں 413 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔یہ قرار داد ایوان میں ڈیموکریٹک رکن گیری ایکرمین نے پیش کی تھی۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ امریکہ کی خواہش ہے کہ پاکستان کو ایک ناکام ریاست نہ بنے دیا جائے اور پاکستان سے ہر شعبے میں تعاون کیا جائے۔ قرار داد منظور کئے جانے سے پہلے کی جانی والی بحث میں یہ بات کہی گئی کہ امریکہ کو ، پاکستان کے لئے اپنی پالیسی کو تبدیل کرنا چاہئے کیونکہ نہ تو پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی کامیابی حاصل کر سکا ہے اور نہ ملک میں جمہوریت پھل پھول رہی ہے۔ لیکن ساتھ ہی صدر مشرف کے اقتدار میں رہنے کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے ضروری قرار دیا گیا۔