1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

صدر آصف زرداری کا آج پاکستانی پارلیمان سے پہلا خطاب

20 ستمبر 2008

صدر پاکستان آصٰف علی زرداری آج ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ملکی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کی حیثیت سے پہلی مرتبہ خطاب کریں گے۔

https://p.dw.com/p/FLiT
تصویر: AP

ہفتہ کے روز صدر زرداری کے خطاب سےایک روز قبل اسلام آباد میں ملکی پارلیمان نے چند ذیلی کمیٹیوں کی قیادت کے حوالے سے ایسے فیصلے بھی کئے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ حزب اقتدار نے دیگر جماعتوں کو ساتھ کے لر چلنے کی ایک کوشش کی تو ہے، مگر پیپلز پارٹی کے شریک سربراہ کی صدارت میں پیپلزپارٹی کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی حکومت اب تک کوئی بھی ایسا بڑا فیصلہ کرنے سے ہچکچا رہی ہے جس کے بارے میں یہ کہا جاسکے کہ پاکستانی حکومت نے مسلم لیگ نون کا کوئی بنیادی مطالبہ مان لیا ہے۔

اسلام آباد میں امتیاز گل نے ہفتہ کی صبح اپنی ایک رپورٹ کا موضوع اس امر کو بنایا کہ صدر زرداری کے پارلیمان سے خطاب سے ایک روز قبل قومی اسمبلی نے کیا فیصلے کئے اور ان کے بارے میں مسلم لیگ نون کی اعلیٰ قیادت کا مئوقف کیا ہے۔