1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شمالی کوریا کے وزیر اعظم کا دورہ چین

خبر رساں ادارے17 مارچ 2009

شمالی کوریا کے وزیراعظم کم یونگ ال چین کے پانچ روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ دورے میں کم یونگ ال، چینی صدر ہوجن تاؤ اور وزیراعظم وین جیا باؤ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

https://p.dw.com/p/HE7D
شمالی کوریا پہلے ہی سیول سے تمام طرح کے رابطے منقطع کئے ہوئے ہےتصویر: dpa

اس وقت شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین خاصی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین ہر طرح کے حکومتی رابطے منقطع ہیں اور پیونگ یانگ سیول کو کئی مرتبہ جنگ کمی دھمکی دے چکا ہے۔

جنوبی کوریا ، جاپان اور امریکہ کا الزام ہے کہ شمالی کوریا سیٹیلائٹ کی آڑ میں دورمار بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کرنا چاہتا ہے۔ اس مسئلے پر شمالی کوریا اور خطے کے ممالک سمیت امریکہ کے ساتھ شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔متنازعہ سیٹیلائٹ تجربے سے قبل ان کے اس دورے کوخاصی اہمیت حاصل ہے۔ ادھر جاپان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ متنازعہ سیٹیلائٹ کو جاپان اپنی حدود میں داخل ہونے پر تباہ بھی کر سکتا ہے۔

شمالی کوریا کے وزیراعظم چین کے دورے میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی ملاقات کی ساٹھویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

مبصرین کے خیال میں سفارتی سطح پر اس وقت تقریبا تنہا رہ جانے والا کمیونسٹ کوریا اس دورے میں چینی حمایت کے حصول کا خواہش مند ہو گا۔