1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شعیب اختر کی عدالت میں طلبی

4 مئی 2008

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب اختر پر بائیس کروڑ روپے کے ہرجانے کا کیس دائر کر دیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹر نسیم اشرف پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں ۔

https://p.dw.com/p/DsjX

پاکستان کے متنازعہ فاسٹ باولرشعیب اختر متوقع طور ہفتے کے دن لاہور میں ایک عدالت میں پیش ہوں گے ، جہاں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے دائر کردہ مقدمے کا سامنا کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹر نسیم اشرف کے خلاف الزمات لگانے کے بعد انہیں ایک نوٹس ارسال کیاگیا تھا تاہم مقررہ چودہ دنوں تک جواب نہ ملنے پر یہ مقدمہ درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ پانچ سال کی پابندی کے بعد شعیب اخترنے ایک ٹیلی وژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر نسیم اشرف پر الزام لگایا تھا کہ وہ کھلاڑیوں سے کمشن وصول کرتے رہے ہیں۔