شعیب اختر چودہ رکنی سکواڈ سے باہر
7 مئی 2008اشتہار
شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور بنگلور رائل چیلنجرز کے مابین ہونے والے میچ میں چودہ رکنی ٹیم میں شعیب اختر کا نام شامل نہیں ہے۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کوچ جان بھک آنن کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کی صورتحال ایس نہیں ،جیسی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب اختر کی فٹ نس بہت بہتر ہے اور کھیلنا چاہتے ہیں تاہم جمعرات کے میچ میں انہیں نہیں کھیلایا جائے گا۔
اس سے قبل بھارت پہنچنے پر منگل کے دن شعیب اختر کا فٹ نس ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ اور امید کی جا رہی تھی کہ اگر وہ یہ ٹیسٹ پاس کر لیں گے تو وہ کھیل سکیں گے ۔