1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکا: ایمرجنسی وارڈ میں ہزاروں مریضوں کےداخلے کی وجوہات

کشور مصطفیٰ16 اکتوبر 2015

اضافی غذائیت اور توانائی بخش ادویات کا استعمال کرنے والے 23 ہزار افراد ہر سال امریکی ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں پہنچتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/1GpUO
تصویر: picture-alliance/dpa

ایک عشرے پر محیط مطالعاتی جائزے کی ایک حالیہ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ امریکا میں کاؤنٹر سپلیمنٹس، جن میں وٹامن، جنسی قوت میں اضافے اور وزن کم کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات شامل ہیں، ہر سال امریکی ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں علاج کے لیے پہنچنے والے مریضوں کی ایک بڑی تعداد کا سبب بنتی ہیں۔

یہ رپورٹ دی نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئی ہے، جس میں امریکی ہسپتالوں کے 63 ایمرجنسی ڈپارٹمنٹس کے قومی سطح پر اکھٹا کیے گئے سیمپل شامل کیے گئے ہیں۔ یہ نمونے 2004ء سے 2013ء تک کے درمیانی عرصے میں اکھٹا کیے گئے۔

اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد سے اس بارے میں ماہرین سپلیمنٹس بنانے والی ادویہ ساز کمپنیوں کے محفوظ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ناقدین کے مطابق امریکا میں صارفین میں بہت زیادہ مقبول یہ صنعت نہایت غیر منظم اور بے ربطگی کا شکار ہے۔ اس بارے میں شائع ہونے والے تازہ آرٹیکل سے پتہ چلا ہے کہ 2007ء میں اس صنعت نے سپلیمنٹ ادویات کی فروخت سے 14.8 بلین ڈالر کمائے جو کہ اُس رقم کا دوتہاتی بنتا ہے، جو ادویات سازی کی صنعت ڈاکٹروں کے نسخوں کے ساتھ خریدی جانے والی ادویات سے کماتی ہے۔

USA Medizin Viagra für Frauen Flibanserin
وزن کم کرنے کی دوا دل کے امراض کی علامات ظاہر کرتی ہےتصویر: Reuters/Sprout Pharmaceuticals

اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سپلیمنٹ ادویات کا استعمال کرنے والے اُن مریضوں میں ایک چوتھائی سے زیادہ تعداد 20 سے 34 برس کی درمیانی عمر کے افراد کی تھی، جنہیں ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز جانا پڑا۔ اس ایج گروپ میں وزن کم کرنے والی ادویات سب سے بڑا مسئلہ بنتی ہیں۔

ہسپتالوں کے ایمرجنسی رومز تک پہنچنے والے مریضوں کی کُل تعداد کا نصف سے زیادہ حصہ وزن کم کرنے والی دواؤں کے سبب ہسپتال پہنچتا ہے۔ ان مریضوں کو زیادہ تر دل سے جُڑے امراض کی علامات، جن میں اختلاج قلب، سینے میں درد اور دل کی دھڑکن کے بے ضابطہ ہونے جیسی علامات کے سبب ایمرجنسی میں جانا پڑتا ہے۔

اس کے علاوہ 2004ء سے 2013ء تک کے درمیانی عرصے میں ایمرجنسی کا رُخ کرنے والے مریضوں کا پانچواں حصہ یعنی 21 فیصد ایسے بچوں پر مشتمل تھا، جنہوں نے سپلیمنٹ گولیاں نگل لی تھیں۔ مطالعاتی جائزے کی اس رپورٹ سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ امریکا میں غذائی سپلیمنٹ کی گولیوں کے لیے چائلڈ مزاحم پیکنگ کی ضرورت نہیں ہوتی، علاوہ اُن گولیوں کے جن میں آئرن موجود ہوتا ہے۔

Symbolbild Diät
وزن کم کرنے کا سب سے اچھا طریقہ کھانے پینے میں احتیاطتصویر: Fotolia/Subbotina Anna

آئرن سپلیمنٹس کی گولیوں کی پیکنگ کو بچوں سے محفوظ رکھنے کے لیے انہیں چائلڈ مزاحم بنانے کے باوجود بچوں کے معدے تک سب سے زیادہ پہنچنے والی ان سپلیمنٹس میں آئرن دوسرے نمبر پر رہی۔ اس کی وجہ بچوں کی سرگرمیوں پر مناسب نظر نہ رکھنا بتائی گئی ہے۔

ایک اور مسئلہ ان گولیوں کو نگلنے کا ہے، جو ایمرجنسی میں بھرتی ہونے والے کیسس کا 40 فیصد بنتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی ہسپتالوں میں ہر سال دو ہزار افراد محض سپلیمنٹ ادویات لینے کے سبب علاج کے لیے داخل ہوتے ہیں۔