1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سوائن فلو: میکسیکو میں معمول کی زندگی قدرے بحال

رپورٹ: شامل شمس ، ادارت: عدنان اسحاق7 مئی 2009

میکسیکو میں خنزیر سے پھیلنے والے فلو اور اس کے نتیجے میں کم از کم بیالس اموات کے بعد حکّام نے ایمرجنسی اٹھا لی ہےجس کے بعد روز مرّہ کی زندگی معمول پر آتی جا رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/HlKi
میکسیکو حکومت کے مطابق اس نے وائرس پر قابو پا لیا ہےتصویر: picture-alliance/ dpa
BdT Schweinegrippe
خنزیر سے پھیلنے والے فلو کی وجہ سے میکسیکو کی خنزیری اشیاء کی برآمدات بری طرح متاثر ہوئی ہیںتصویر: AP

جمعرات کے روز حکّام نے ملک سے ایمرجنسی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اب ملک میں اسکول، درس گاہیں اور دیگرعوامی مقامات دوبارہ معمول کی جانب لوٹ آئیں گے۔ اگلے ہفتے پیر تک اسکولوں کے کھلنے کی امید کی جا رہی ہے۔ ہوٹل، ریستوران اور بازار جمعرات کے روز سے ہی کھل جائیں گے۔

حکّام نے دعوی کیا ہے کہ کامیابی کے ساتھ سوائن فلو یا ایچ ون این ون وائرس پر قابو پا لیا گیا ہے۔تاہم عالمی ادارہِ صحت نے اس حوالے سے کہا ہے کہ فلو کو آسان نہ لیا جائے۔

Mexiko Schweinegrippe Passanten mit Mundschutz
فلو کی وجہ سے ایک ہفتے تک میکسیکو میں کاروبارِ زندگی مفلوج رہاتصویر: picture alliance / landov

مختلف برّاعظموں اور ممالک میں اس فلو کا کم از کم ڈیڑھ ہزار افراد شکار ہوئے ہیں۔ فلو سے امریکہ میں بھی دو اموات ہوئی ہیں۔ یورپی کے مختلف ممالک کے علاوہ ایشیائی ممالک میں بھی سوائن فلو متعدد افراد کی ہلاکت کا سبب بنا ہے۔

سوائن فلو کے پھیلنے کی وجہ سے میکسیکو میں سیّاحت شدید متاثر ہوئی ہے اور ایک اندازے کے مطابق دو اعشاریہ تین بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

میکسیکو کی حکومت نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس فلو کا آغاز صرف میکسیکو سے ہوا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ امریکہ میں بھی اسی وقت یہ فلو وبائی شکل اختیار کررہا تھا۔

فلو پھیلنے کے بعد متعدد ملکوں نے میکسیکو سے خنزیری اورغذائی اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کردی تھی اور بعض ملکوں میں یہ پابندی ہنوز برقرار ہے جس کی وجہ سے ویسے ہی بحران کا شکار میکسیکو کی اقتصادیات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔