سلواوور ریٹ:انگلش کھلاڑیوں پر جرمانہ
23 جولائی 2009میچ ریفری جیف کرو کے مطابق میزبان ٹیم اپنے ہدف سے دو اوور پیچھے رہی۔ ICC نے بدھ کو اپنے ایک اعلامئے میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں پر دس فیصد میچ فیس کا جرمانا عائد کرنے کا اعلان کیا۔ کپتان اینڈریو اسٹراؤس کو 20 فیصد میچ فیس دینی ہوگی۔
دوسری طرف لندن میں لارڈز کے میدان پر انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ایشز ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ جیت لیا تھا۔ گزشتہ 75 برس کے دوران ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف یہ ان کی پہلی کامیابی ہے۔
پیر کو کھیل کے آغاز پر آسٹریلیا کو مزید 209 رنز کی ضرورت تھی جبکہ اس کی پانچ وکٹیں محفوظ تھیں۔ مائیکل کلارک 125 اور بریڈ ہیڈن 80 رنز کے ساتھ میدان میں اترے۔ تاہم ہیڈن تیسری گیند پر ہی فلنٹوف کا شکار بن گئے۔ مائیکل کلارک بھی سکور کو زیادہ آگے نہ بڑھا سکے اور 136 رنز پر گرائم سوان کا نشانہ بنے۔ اس کے بعد یہ میچ دوبارہ آسٹریلیا کے ہاتھ نہیں آیا۔
اینڈریو فلٹوف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لئے تاریخی فتح کو یقینی بنایا۔ انہوں نے 92 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اس جیت کے بعد انگلیند کو پانچ میچز کی اس سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
رپورٹ: ندیم گل
ادارت: افسر اعوان