1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سزائے موت پر امریکہ میں نئی بحث کا آغاز

رپورٹ : عبدالرؤف انجم : ادارت : امجد علی7 اکتوبر 2009

امریکی ریاست اوہایو میں گورنر کے احکامات پر دو قیدیوں کی سزائے موت ملتوی کر دی گئی۔ اب منظر عام پر آنے والی تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ستمبر میں پیش آیا تھا۔

https://p.dw.com/p/K0Mm
امریکی ریاست الباما کا موت کی سزا کا چیمبر، موت کی سزا کے منتظر قیدی کو دکھائے گئے بیڈ پر بانھ کر زہریلا ٹیکہ لگایا جاتا ہے۔تصویر: AP

تفصیلات کے مطابق اِن قیدیوں کی سزا پر عملدرآمد کے لئے اُنہیں جو زہریلےانجکشن لگائے گئے، وہ بے اثر ثابت ہوئے جبکہ قیدیوں کو انتہائی اذیت سے گذرنا پڑا۔ متعلقہ جیل حکام کو سال 2006 ء میں بھی اسی طرح کی پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب ایک قیدی کو زہر آلود انجکشن لگانے کے لئے انہیں اٹھارہ مرتبہ کوشش کرنا پڑی کیونکہ اُس قیدی کی نسیں بہت باریک ہو چکی تھیں۔

اِس تازہ واقعے کے بعد امریکا کے اندر اس قانون کے حوالے سے ایک بار پھر بحث کاآغاز ہو گیا ہے۔ بعض حلقے ریاست کے ان اہلکا روں کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، جو اس سزاکو بروئے کار لانے میں نا کام رہے۔ متعلقہ قیدی، جس کی وجہ سے اس قا نون کو زیربحث لایا جا رہا ہے، کے اٹارنی کی طرف سے ایک اپیل دائر کر دی گئی ہے، جس میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ مجرم کو مزید جسمانی اذیت سے بچایا جائے اور قانون پر نظرثانی ہونے تک سزا پر عملدرآمد روک دیا جائے۔

ڈیمو کر یٹک گورنر نے سزا ملتوی کرتے ھوئے متعلقہ قانون کو ازسرنو تر تیب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔گورنر کی طرف سے جا ری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے بہت حد تک کا م مکمل ہو گیا ہے لیکن پوری طرح سے اس قانون کو دوبارہ ترتیب دینے کےلئے تھوڑا اور وقت درکار ہوگا۔