1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سری لنکن خانہ جنگی، آزاد انکوائری کی ضرور ت ہے، ہیومن رائٹس واچ

17 دسمبر 2011

انسانی حقوق کے عالمی گروپوں نے خانہ جنگی کے بارے میں کولمبو کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اس حوالے سے احتسابی عمل کو یقینی بنایا جائے۔

https://p.dw.com/p/13Uls
تصویر: AP

سری لنکن حکومت کی طرف سے بنائے گئے خصوصی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ تامل باغیوں کے خلاف کی گئی کارروائی میں ملکی فوج جنگی جرائم کی مرتکب نہیں ہوئی تھی۔

چار سو صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خانہ جنگی کے آخری دنوں میں تامل باغیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملکی فوج نے دانستہ طور پر شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا تھا۔ رپورٹ کے نتائج کے مطابق فوج کو ان بڑے بڑے الزامات سے بری کر دیا گیا ہے، جو عالمی برادری کی طرف سے اس پر عائد کیے جاتے ہیں۔

انسانی حقوق کے سرکردہ کارکنان کے مطابق اس بات کے امکانات ہیں کہ شاید سری لنکا کی فوج جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہو۔ تامل باغیوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملکی فوج جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی تھی۔

Flash-Galerie Internationaler Tag gegen Einsatz von Kindersoldaten Red Hand Day
انسانی حقوق کے سرکردہ کارکنان کے مطابق اس بات کے امکانات ہیں کہ شاید سری لنکا کی فوج جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہوتصویر: AP

اس تناظر میں ہیومن رائٹس واچ نے اپنے تقاضے کو دہرایا ہے کہ اس بارے میں آزاد انکوائری کی جائے۔ نیو یارک میں قائم ہیومن رائٹس واچ کے ایشیا کے ڈائریکٹر بریڈ ایڈمز نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’ حکومتیں اور اقوام متحدہ گزشتہ اٹھارہ ماہ سے اس انتظار میں تھیں کہ کولمبو حکومت اس خانہ جنگی کے اواخر میں ہوئے واقعات کی آزاد اور غیر جانبدار طریقے سے انکوائری کرے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب اس رپورٹ کی منظر عام پر آنے کے بعد کہا جا سکتا ہے کہ یہ کمیشن اپنی کوشش میں ناکام ہو گیا ہے اور اس حوالے سے آزاد تفتیش کی ضرورت ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ کولمبو حکومت کی طرف سے قائم کیے گئے کمیشن نے کچھ مسائل کی نشاندہی کی ہے تاہم جنگی جرائم کے سنگین الزامات کے علاوہ انسانی حقوق کی پامالی کے دیگر شدید نوعیت کے مبینہ واقعات کے بارے میں کچھ تذکرہ نہیں کیا گیا ہے۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں