1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سری لنکا : فضائی حملہ

26 مارچ 2007

گزشتہ رات تامل ٹائیگرز نے دارلحکومت کولمبو سے تیس کلومیٹر دور واقع ایئر فورس بیس پر فضائی حملے کئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYHA
تصویر: AP

تامل ٹائیگرز کے اس فضائی حملے میں سری لنکا کی فضائیہ کے کئی ارکان کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ جبکہ تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔ یہ ایئر فورس بیس کولمبو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ، جو کہ سری لنکا کا واحد نٹرنیشنل ایئر پورٹ ہے ، تیس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ حملے کے وقت کولمبو کے ہوائی اڈے کو بند کرنا پڑا اور مسافروں کو محفوظ جگہوں پر پہنچایا گیا۔ تامل ٹائیگرز کی کہانی کی ابتداء جو کہ خود کش حملوں اور سائینایڈ گو لیاں نگل کر اپنی جان لینے سے ہوئی تھی وہ اب فضائی حملوں تک پہنچ چکی ہے۔