1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سرمائی اولمپک مقابلے: جرمن آئس ہاکی ٹیم کوالیفائنگ مقابلوں میں پہلےنمبر پر

6 فروری 2009

جرمن شہر ہنوور میں کھیلےجانے والے آئس ہاکی کے ایک کوالیفائینگ میچ میں جرمنی نے جاپان کو شکست دے کر آئندہ سال سرمائی اولمپک مقابلوں میں شرکت لئے اپنے امکانات مزید روشن کر دئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/Gofi
آئس ہاکی کے ایک مقابلے کا منظرتصویر: picture-alliance/ dpa

جرمن آئس ہاکی ٹیم نے سن دو ہزار دس میں کینیڈا میں منعقد ہوہنے والے سرمائی اولمپک مقابلوں کے لئے کوالیفائی کرنے کی طرف ایک اور قدم بڑھا دیا ہے۔ وینکیور سرمائی اولمپیک کے آئس ہاکی مقابلوں کے لئےکوالیفائنگ میچ جاری ہیں اور گزشتہ روز جرمن شہر ہنوور میں کھیلے جانے والے ایک کوالیفائینگ میچ میں جرمن آئس ہاکی ٹیم نے جاپان کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں سات گولوں سے شکست دی۔

جرمنی کی ٹیم اس وقت ان میچوں میں پہلے نمبر پر ہے اور اس کے آئندہ سال اولمپیک مقابلوں میں شرکت کرنے کے امکانات کافی روشن ہیں۔ ان کوالیفائینگ مقابلوں میں حتمی کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم ہی آئندہ سال سرمائی اولمپیک مقابلو ں تک رسائی حاصل کر سکے۔

ان کوالیفائینگ مقابلوں میں آسٹریلیا اور سلوانیہ کی ٹیموں بھی شامل ہیں۔ ہفتے کے دن جرمنی ان مقابلوں کے سلسلے میں آسٹریلیا کے خلاف ایک اہم میچ کھیل رہا ہے۔