جرمن شہر کولون کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر اکتیس دسمبر کی رات منعقد کی جانے والی تقریبات میں سکیورٹی کے لیے پندرہ سو اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس اکتیس دسمبر کی رات کولون کے اسی مرکزی ریلوے اسٹیشن کے ارد گرد خواتین پر جنسی حملوں اور چوری کی ایک ہزار شکایات موصول ہوئی تھیں۔ اس لیے حکام اس مرتبہ بہت ہی محتاط ہیں۔