1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سابق نازی ڈیم یان یک پر نئی فرد جرم کا امکان

16 جولائی 2011

ایک جرمن اخبار کے مطابق زیر حراست سابق نازی جان ڈیم یان یک پر نئے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے۔

https://p.dw.com/p/11wXj
جان ڈیم یانیکتصویر: picture-alliance/dpa

جرمن اخبار ’ٹاگے اشپیگل‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ زیر حراست سابق نازی ملزم جان ڈیم یان یک پر باویریا کے اذیتی کیمپ کے علاوہ جرمنی میں فلوزینبرگ کیمپ میں بھی اس کے کردار کے حوالے سے نئے الزامات لگائے جا سکتے ہیں اور اس ضمن میں اس پر مزید فرد جرائم عائد کی جا سکتی ہیں۔

اکانوے سالہ ڈیم یان یک پر مئی میں پولینڈ کے ایک نازی اذیتی کیمپ میں ستائیس ہزار نو سو افراد کے قتل میں معاونت کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ ان ستائیس ہزار افراد کو اس اذیتی کیمپ میں انیس سو تینتالیس میں کئی ماہ کی اذیت رسانی کے بعد موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔ ڈیم یان یک کو اٹھارہ ماہ پر محیط عدالتی کارروائی کے بعد پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

John Demjanjuk Prozess München NO FLASH
ڈیم یانیک پر مئی میں پولینڈ کے ایک نازی اذیتی کیمپ میں ستائیس ہزار نو سو افراد کے قتل میں معاونت کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھیتصویر: dapd

اخبار کے مطابق جرمنی میں وکلاء استغاثہ اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا ڈیم یان یک پر جرمنی کے فلوزینبرگ نازی کیمپ میں اس نوعیت کے جرائم کا ارتکاب کرنے کے الزام میں فرد عائد کی جا سکتی ہے یا نہیں۔ اخبار کے مطابق یہ تازہ الزامات ڈیم یان یک کیس کے دو اہم کرداروں کے حوالے سے ہیں۔ ان میں سابق جج ٹھوماس والٹہیر اور اسپیشل پروسیکیوٹر کارنیلیئس نیسٹلر شامل ہیں۔ ان اشخاص کا کہنا ہے کہ ڈیم یان یک فلوزینبرگ میں چار ہزار نو سو چوہتر افراد کے قتل میں معاونت کا مرتکب ہو سکتا ہے۔ اس کیمپ میں ڈیم یان یک نے اکتوبر انیس سو تینتالیس سے دسمبر انیس سو چوالیس تک گارڈ کے فرائض انجام دیے تھے۔

ڈیم یان یک دوسری عالمی جنگ کے بعد امریکہ ہجرت کر گیا تھا، جہاں اس نے امریکی شہریت حاصل کر لی تھی۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید