1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سائنس خبرنامہ

7 مارچ 2008

سائنس کی دنیا سے دلچسپ اور معلوماتی خبروں کا ڈائجسٹ

https://p.dw.com/p/DYOI
مریکی خلائی شٹل جو یورپی لیبارٹری کولمبس لے کر گئی تھی
مریکی خلائی شٹل جو یورپی لیبارٹری کولمبس لے کر گئی تھیتصویر: AP
شکاگو:
خواتین میں بریسٹ کینسر کی وجہ اُن میںestrogen کی زیادتی بتائی جاتی ہے۔ تازہ ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہestrogen کو محدود کرنے سے خواتین میں اِس موذی مرض سے شفا یابی کی علامات پیدا ہوئیں ہیں۔ اس سلسلے میںخصوصی ورزش اورخوراک کومعیار بنایا گیا ہے تا کہ اِس اندز میںestrogen میں کمی لائی جا سکے۔
پیرس:
فرانس میں انسانی دماغ پر ریسرچ کرنےوالے ماہرین اُن دماغی خلیوں تک پہنچنے میں کا میاب ہو گئے جو انسانی ذہن میں سوچ کا سرچشمہ اورذخیرہ گاہ ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اِس تحقیق میں پوری کامیابی سے افسانہ نگاروں، ناول نگاروں اور شاعروں کے علاوہ دوسرے جمالیاتی علوم و فنون کے ساتھ ساتھ سماوی اسرار جاننے والوں کی سوچ کا مطالئہ کرنے میں آسانی پیدا ہو گی۔ دوسری جانب ماہرین کا خیال ہے کہ اِس سائنسی تحقیق سے اب خیالات بھی انسانی ذہن سے چوری ہو سکیں گے جو ایک انسان کی ذاتی زندگی میں مداخلت سے کم نہیں اور یہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مساوی ہو گا۔
SPRINGFIELD, Mass.:
امریکی ریاست میسا چوسٹسMassachusetts کے جنگلات میں ایک انتہائی نایاب گرے رنگ کے بھیڑئیے کی دریافت ہوئی ہے۔ سن اُنیس سو ترانوے کے بعد اِس رنگت والے بھڑیئے کی دستیابی سے ماہرین کا خیال ہے کہ اگر اِس کو پکڑ لیا جائے تو اس کی نسل کی افزائش کے امکانات پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ا س بھیڑئے کا اصل وطن کینیڈا ہے جو اب انتہائی کم دکھائی دیتے ہیں اور اب جو بچے کچھچے ہیں، اِن میں ہجرت کا عمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ بھڑیوں کی یہ قسم کسی زمانے میںMaine, New Hampshire اور New York's Adirondack پہاڑوں میں رہتی تھی۔
PASADENA, Calif.:
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ماہرین کو مریخ کے گرد بیجے گئے جہاز کی تصاویر موصول ہوئیں ہیں جن سے پتہ چلا ہے کہ سیارے کے قطب شمالی میں برفانی طوفان اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اِن تصاویر میں انتہائی باریک برف کے ذرات اٹھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔یہ جہاز سن دو ہزار چھ میں روانہ کیا گیا تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مستقبل قریب میں مزید تصاویر کی دستیابی کے بعدسے مریخ پر زندگی کے آثار کے بارے میں آگاہی ممکن ہو گی۔
ڈام شٹڈ:
یورپی خلائی ادارے کے مطابق بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر موجود ایک فرانسیسی خلابازLeopold Eyharts لیبارٹری کولمبس میں گھروں کے اندر اگائے جانےوالوں کی افزائش کی کوشش میں ہیں۔ اگر اِس میں کامیابی حاصل ہو گئی تو مستقبل میں خلاباز فصلوں کی کاشت
پر مزید تجربات کر سکیں گے۔ کولمبس لیبارٹری کچھ ہفتے پہلے ہی،امریکی خلائی شٹل کے ذریعے خلا میں منتقل کی گئی ہے۔ خلا میں کاشت کاری کے حوالے سے جرمنی کے شہرHannoverکے نزدیک قائمLeibniz University میں سائنسدان تجربات میں مصرف ہیں۔
ایمسٹر ڈم:
یورپ کے اندرnavigationکا یورپیGalileoپراجیکٹ کا اگلا مرحلہ تیار ہو گیا ہے۔ اب اِس کو ہالینڈ سے بیکانور روانہ کیا جانا ہے تاکہ اگلے ماہ کے آخر میں روسی خلائی جہازSoyuz کے ذریعے اِس کو خلا میںروانہ کیا جا سکے گا۔