1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ریو اولمپک مقابلے، پہلے دن آسٹریلیا سب سے آگے

عاطف بلوچ7 اگست 2016

ریو اولمپک مقابلوں کے دوسرے دن کے آغاز پر خراب موسم کے باعث دن کا پہلا مقابلہ مؤخر کر دیا گیا۔ پہلے دن میڈل ٹیبل پر آسٹریلوی دستہ سرفہرست رہا، جس نے دو گولڈ جبکہ ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

https://p.dw.com/p/1Jcz8
Rio Momente 06 08
تصویر: Getty Images/AFP/B. Stansall

برازیل میں ہونے والے اولمپک مقابلوں کے سلسلے میں سات اگست بروز اتوار جب دوسرے دن کا آغاز ہوا تو منتظمین کو کشتی رانی کا ایک مقابلہ مؤخر کرنا پڑا۔ اسی مقابلے سے اکتسیویں اولمپک مقابلوں کے دوسرے دن کا آغاز ہونا تھا۔

ان مقابلوں کے پہلے دن ہی پاکستان کے دو ایتھلیٹ شکست سے دوچار ہوتے ہوئے اولمپک گیمز سے باہر ہو گئے۔ ریو اولمپک میں شرکت کی خاطر برازیل پہنچے سات رکنی پاکستانی دستے کی رکن منہال سہیل دس میٹر رائفل شوٹنگ کے حتمی مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہو گئیں اور یوں ان اہم مقابلوں میں کسی پوزیشن حاصل کرنے کا ان کا خواب پہلے روز ہی ٹوٹ گیا۔

اسی طرح پاکستانی پیراک حارث بانڈے بھی اولمپک مقابلوں کے پہلے دن ہی باہر ہو گئے۔ مردوں کی چار سو میٹر فری سٹائل پیراکی کے مقابلے میں وہ انچاس تیراکوں میں آخری نمبر پر رہے۔ یوں اب ان مقابلوں میں پاکستان کے صرف پانچ ایتھلیٹ بچے ہیں۔

ریو اولمپک مقابلوں کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے دو گولڈ اور کانسی کا ایک تمغہ اپنے نام کر کے میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن سنبھال لی۔ میڈل ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہنگری کا دستہ ہے، جس نے دو طلائی تمغے جیتے ہیں۔

Rio 2016 10m Luftpistole Vietnam Hoang Xuan Vinh
ویت نامی شوٹر Xuan Vinh Hoang نے گولڈ میڈل جیت کر ایک تاریخ رقم کی ہےتصویر: picture alliance/dpa/V. Xhemaj
Rio 2016 Gewichtheben Tailand Sopita Tanasan
تھائی لینڈ کی Sopita Tanasan نے ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ اپنے نام کیاتصویر: picture alliance/APA/dpa/E.-S. Lesser
Rio 2016 Schwimmen Ungarn Katinka Hosszu
ہنگری کی پیراک Katinka Hosszu گولڈ میڈل جیتنے کے بعدتصویر: picture alliance/dpa/M. Kappeler
Rio 2016 Schwimmen Flüchtling Olympic Team Yusra Mardini
مہاجرین کی ٹیم میں شامل شامی پیراک یسری ماردینی پہلے دن ایکشن میںتصویر: picture alliance/dpa/E. Biba
Rio 2016 Feldhockey Deutschland gegen Kanada
جرمن ہاکی ٹیم نے کینیڈا کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے مات دیتصویر: picture alliance/AP Photo/D. Lopez-Mills
Rio 2016 Olympische Spiele Virginia Thrasher
امریکی شوٹر Virginia Thrasher ریو مقابلوں میں پہلا طلائی تمغہ جیتیںتصویر: Reuters/J. Lee

پر پہلی پوزیشن سنبھال لی۔ میڈل ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہنگری کا دستہ ہے، جس نے دو طلائی تمغے جیتے ہیں۔

تیسری پوزیشن امریکا کی ہے، جس کے ایتھلیٹس ایک گولڈ جبکہ چار سلور میڈل اپنے نام کر چکے ہیں۔ گزشتہ روز دیگر کئی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ایک روسی ایتھلیٹ نے بھی ایک گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

اولمپک مقابلوں کے پہلے دن ایسے ممالک جن کے کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل حاصل کیے، ان میں ویت نام، تھائی لینڈ، بیلجیم، ارجنٹائن، جاپان اور جنوبی کوریا بھی شامل ہیں۔ ویت نامی شوٹر Xuan Vinh Hoang نے ایک تاریخ رقم کی ہے کیونکہ ان سے پہلے کوئی بھی ویت نامی ایتھلیٹ یا کھلاڑی اولمپک مقابلوں میں طلائی تمغہ حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا۔

اولمپک مقابلوں کے سلسلے میں ہفتے کے دن اپنے پہلے ہاکی میچ میں جرمن ٹیم نے کینیڈا کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے مات دے دی۔ یاد رہے کہ ان مقابلوں میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔ جرمنی کی مردوں کی والی بال ٹیم کو پہلے ہی دن پولینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید