روہڑی میں سات سہلیوں کا مزار اور لینس ڈاؤن پل
لینس ڈاؤن پل روہڑی اور دریائے سندھ کے کنارے کی یہ تصاویر ڈی ڈبلیو اردو کی قاری ہاجرہ حمید نے ہمیں ارسال کی ہیں۔
دریائے سندھ کے کنارے کھیلتے بچے
دریائے سندھ کے کنارے یہ بچے اپنی ماؤں کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان کی مائیں قریب ہی ’سات بہنوں کے مزار‘ پر حاضری دے رہی ہیں۔ حاجرہ کہتی ہیں کہ تصویر کھچوانے سے قبل یہ بچے کھیل میں مصروف تھے۔
’ستین جو آستاں‘
سکھر اور روہڑی کے درمیان دریائے سندھ کے کنارے پر ’ستین جو آستاں‘ یا سات بہنوں کا مشہور مزار واقع ہے۔ ایک روایت کے مطابق یہاں سات پاک دامن خواتین رہا کرتی تھیں۔
لینس ڈاؤن پل روہڑی
یہ قدیمی ریلوے پُل سن اٹھارہ سو نواسی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ تاہم اب عشروں سے اس ریلوے بِرج پر ٹرینوں کی آمد و رفت بند ہے اور اسے صرف گاڑیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
بچوں کی تعلیم
ہاجرہ صوبہ سندھ میں تعلیمی شعبے سے منسلک ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ ان بچوں سے ملاقات کے بعد وہ سندھ میں بچوں کی تعلیم کے لیے مزید کام کرنا چاہتی ہیں۔
4 تصاویر
1 | 44 تصاویر