1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

روس کے نئے صدر: دمتری مدوی ایدف

3 مارچ 2008

روس میں اتوار 2 مارچ کو منعقدہ صدارتی انتخابات میں اب تک کے نائب سربراہِ حکومت دمتری مدوی ایدف نے حسبِ توقع واضح کامیابی حاصل کی ہے اور اُنہیں تقریباً دو تہائی ووٹ ملے ہیں۔ 42 سالہ مدوی ایدف نے، جنہیں اپنے عہدے سے رخصت ہونےوالے صدر ولادی میر پوٹین نے تجویز کیا تھا، اپنے پہلے ردعمل میں کہا کہ وہ پوٹین کی پالیسیاں جاری رکھیں گے۔ مدوی ایدف سات مئی کو باقاعدہ طور پر اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

https://p.dw.com/p/DYEQ
روسی صدر ولادی میر پوٹین اور نئے صدر منتخب ہونے والے اُن کے قریبی ساتھی دمتری مدوی ایدف
روسی صدر ولادی میر پوٹین اور نئے صدر منتخب ہونے والے اُن کے قریبی ساتھی دمتری مدوی ایدفتصویر: AP

پوٹین دو مرتبہ صدر منتخب ہونے کے بعد اب مزید اِس عہدے کے امیدوار نہیں بن سکتے اور اب وزارتِ عظمےٰ کا عہدہ سنبھالنا چاہتے ہیں۔ روسی اپوزیشن نے ماسکو حکومت پر بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام عاید کیا ہے تاہم وزارتِ داخلہ نے یہ الزام رد کر دیا ہے۔

کمیونسٹوں کے قائد گیناڈی سِیُوگانوف اور قوم پرست ولادی میر شِیری نووسکی نے کہا کہ وہ اِن انتخابی نتائج کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔