1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

روس کے اشرافیہ کے کتوں کی سواری، پرائیویٹ جیٹ طیارے

صائمہ حیدر6 اگست 2016

روس میں اشرافیہ طبقہ یہ بتانے میں عار محسوس نہیں کرتا کہ ان کے کتے بھی ان کے ساتھ نجی طیارے میں سفر کیا کرتے ہیں۔ یہ کتے ایک خاص ’کورگی‘ نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/1Jckp
DW Made in Germany made for the globe
تصویر: Martin Roemers/laif

ایک ایسے وقت میں جب ریو ڈی جنیرو میں اولمپکس مقابلے ہو رہے ہیں، روس کے امیر کبیر افراد نے ایک اور ہی طرز کے کھیل کا انتخاب کیا ہے۔ ہم یہاں ’کرفٹس ‘ نامی بین الاقوامی ڈاگ شو کی بات کر رہے ہیں ۔ اس شو کو یورپ بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور روس کے امیر افراد اس میں شرکت کے لیے اپنے ذاتی جہاز میں سفر کرتے ہیں۔ جن کتوں کی بات ہو رہی ہے وہ ایک خاص ’کورگی‘ نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس نسل کے کتے ملکہ برطانیہ کے پسندیدہ ہیں جب کہ روس کے نائب وزیر اعظم کی اہلیہ اولگا شووالوفا نے انہیں پالنا اپنا مشغلہ بنا رکھا ہے۔ روس کے نائب وزیر اعظم اگور شووالوف کا شاہانہ طرز زندگی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ خاص طور سے جب سے انہوں نے آسٹریا میں ایک محل کرائے پر لیا ہے اور لندن کے ایک خاص علاقے سینٹ جیمز پارک کے قریب تیرہ ملین یورو کی لاگت کا ان کا ایک اپارٹمنٹ بھی ہے۔

Großbritannien Crufts Hundeschau
ان کتوں کا خیال رکھنے والے ایک منیجر کے مطابق عیش و عشرت کی زندگی ایک ایسی لت ہے جس میں مبتلا کوئی بھی جاندار، خواہ اس کا تعلق کسی بھی جنس سے ہو، ایک عام جہاز کی بزنس کلاس میں سفر نہیں کر سکتاتصویر: picture-alliance/epa/N. Roddis

ان کتوں کا خیال رکھنے والے ایک منیجر کے مطابق عیش و عشرت کی زندگی ایک ایسی لت ہے جس میں مبتلا کوئی بھی جاندار، خواہ اس کا تعلق کسی بھی جنس سے ہو، ایک عام جہاز کی بزنس کلاس میں سفر نہیں کر سکتا کیونکہ یہ اتنا آرام دہ نہیں ہے۔ اسی لیے وہ اپنے ذاتی خاندانی جہاز میں سفر کرتے ہیں۔

یہ انکشاف روس میں حزب اختلاف کے سرگرم کارکن الیکسی نے ویلنی نے کیا جن کے عملے نے اولگا شووالوفا سے پوچھا کہ آیا ان کا طیارہ روسی قوانین کے مطابق ان کے خاندانی اثاثوں کی فہرست میں موجود ہے تو ان کا جواب تھا سب کچھ پلان کے مطابق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اپنےکتوں کی نقل و حمل کے لیے بھی طیارہ استعمال کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ وہ ٹرانسپورٹ کے مختلف ذرائع استعمال کرتی ہیں، انہوں نے کہا،’’ کبھی کبھار ہم اپنے کتوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں لے جانے کے لیے طیارہ بھی استعمال کرتے ہیں اور اچھا پہلو یہ ہے کہ ہم ان مقابلوں میں روس کی نمائندگی کرتے ہیں۔‘‘ شووالوفا کا کتا گزشتہ برس ’مائنر پپی ڈاگ ‘‘ کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر آیا تھا۔