روس میں بیلوگا یا سفید وہیل مچھلی کو تجارتی مقاصد کے لیے پکڑا جاتا ہے۔ بحیرہ اسود میں بیس سے پچاس ہزار کے قریب سفید وہیل پائی جاتی ہیں، تاہم یہ اندازے غلط بھی ہو سکتے ہیں۔ شکار کی وجہ سے بیلوگا وہیل کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ روسی بیلوگا تقریباً چالیس ہزار یورو کے عوض مختلف پارکس، چڑیا گھروں اور مچھلی خانوں کو فروخت کی جاتی ہیں۔ دنیا بھر میں اس نسل کی 160 مچھلیاں ایک طرح سے قید ہیں۔