1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

روسی صدر پوٹین کی دھمکیوں میں شدت

4 جون 2007

روسی صدر ولادی میر پوٹین نے میزائل شکن نظام نصب کرنے کے امریکی منصوبوں پر ردعمل کے طور پر یورپ اور امریکہ کے خلاف اپنی دھمکیاں تیز تر کر ہیں۔ پوٹین نے اعلان کیا کہ روسی میزائلوں کا رُخ ممکنہ طور پر نئے یورپی اہداف کی طرف بھی کیا جا سکتا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYGu
روسی صدر ولادی میر پوٹین
روسی صدر ولادی میر پوٹینتصویر: AP

اُنہوں نے کہا کہ اگر امریکہ اپنے ایٹمی دفاعی نظاموں کا ایک حصہ یورپ میں منتقل کرتا ہے اور روس کو اِس سے خطرہ محسوس ہوتا ہے تو روس ضروری اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔

امریکی صدر جورج ڈبلیو بُش چیک ری پبلک پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ میزائل شکن نظام کی وکالت کریں گے۔ روس چیک ری پبلک اور پولینڈ میں اِن نظاموں کی تنصیب کی سخت مخالفت کر رہا ہے جبکہ امریکہ روس کو یہ تسلی دے رہا ہے کہ یہ میزائل روس کے خلاف نہیں بلکہ یورپ کو ایرانی میزائلوں سے بچانے کے لئے نصب کئے جا رہے ہیں۔