1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

روس۔یوکرائن گیس تنازعہ

4 مارچ 2008

روس کی طرف سے یوکرائن کو گیس کی ترسیل تقریباً نصف کرنے کے انتباہ کے بعد یوکرائن کی گیس کمپنی نے مغربی یورپی ممالک کے لئے گیس کی ترسیل کا راستہ بدلنے کی دھمکی دی ہے۔

https://p.dw.com/p/DYEF
تصویر: AP

روسی انتباہ کی اصل وجہ اس کے اور یوکرائن کے درمیان کافی عرصے سے چلے آ رہے قرض کا تنازعہ ہے۔حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیاب امیدوار اور ولادمیر پوتین کے قریبی ساتھی‘ دمتری مید ویدیف نے یوکرائن پر زور دیا کہ وہ اپنے مبینہ بقایا جات ادا کریں۔

دمتری مید ویدیف کے دفتر کے حکام کے مطابق میدویدیف نے اس سلسلے میں یوکرائن کے صدر‘Viktor Yuschenko کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی۔مید ویدیف نے یوکرائن کے صدر سے کہا کہ روس اس تنازعے کے حل کے حوالے سے مزاکرات میں پیش رفت کا خواہاں ہے اور یوکرائن کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی کوششوں میں تیزی بھی لانی ہوگی۔

توقع کی جا رہی ہے کہ تنازعے کے حل کے تعلق سے یوکرائن کے حکام کل بدھ کے روز تبادلہ خیال کریں گے۔عین ممکن ہے کہ گیس کی کمی سے نمٹنے کے لئے یوکرائن جلد ہی اپنا لائحہءعمل ترتیب دے گا۔