1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

راولپنڈی میں دو مشتبہ پیکٹ برآمد

17 فروری 2011

پاکستانی شہر راولپنڈی میں جمعرات کو پولیس کو دو ایسے مشتبہ پیکٹ ملے جو فوج کو سپلائی کا سامان فراہم کرنے والے ایک دفتر کی عمارت کے قریب رکھے گئے تھے۔

https://p.dw.com/p/10IQo
تصویر: picture alliance/dpa

اسلام آباد سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق راولپنڈی کی پولیس اور فوجی ذرائع نے ان مشکوک پیکٹوں کے ملنے کی تصدیق کی ہے۔

Afghanistan gefesselte Hände
عسکریت پسندوں کی کوشش ہے کہ وہ پاکستانی حکومت کو غیر مستحکم بنا دیںتصویر: AP

سرکاری ٹیلی وژن سے نشر ہونے والی ایک خبر میں بتایا گیا کہ ان دونوں پیکٹوں میں مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد تھا۔ ’’یہ راولپنڈی میں چند حساس دفاتر پر بم حملے کا منصوبہ تھا، جو فوج کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب ہی واقع ہیں۔‘‘

پاکستان میں طالبان اپنے ٹھکانوں پر ملکی فوج کی مسلح کارروائیوں کے باوجود اپنے بم حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان عسکریت پسندوں کی کوشش ہے کہ وہ پاکستانی حکومت کو غیر مستحکم بنا دیں، جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کی اتحادی ہے۔

راولپنڈی سے ملنے والے دو مشتبہ پیکٹوں کی صورت میں ناکام بنا دیے جانے والے مبینہ بم حملے کے اس منصوبے کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

رپورٹ: عصمت جبیں

ادارت: افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں