1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

رافیل نادال کے خواب چکنا چور

26 جنوری 2011

ٹينس کے عالمی چيمپئن رافیل نادال کے خواب اس وقت چکنا چور ہوگئے جب آج ميلبورن ميں اسپين کے ڈيوڈ فيرر نے انہيں آسٹريلين اوپن ٹينس کے مقابلوں ميں 6-2 اور 6-3 سے زبردست شکست دے دی۔

https://p.dw.com/p/105da
تصویر: AP

نادال کا کہنا ہے کہ کھيل کے دوران ان پر شکست کا دباؤ بہت زيادہ تھا انہوں نے کہا: ’’يہ ميرے لئے ايک مشکل دن تھا۔ ميں نے اپنی بھر پور توانائی سے کام ليا ليکن اس سے زیادہ ميرے لئے ممکن نہيں تھا۔‘‘

انہوں نے يہ بھی کہا: ’’ميرا خيال ہے کہ آج ميرے مد مقابل ايک بہت عظيم کھلاڑی تھا۔ آج ميں يقيناً اُس سے زيادہ کچھ بھی نہيں کر سکتا تھا جو ميں نے کيا ہے۔ ميرے مخالف نے بہت اعلٰی درجے کا کھيل کھيلا اور آج رات ميں اُس کا مقابلہ نہيں کر سکا۔‘‘

17 منٹ طويل دوسرے سیٹ ميں زخمی ہوجانے کے بعد نادال کی شکست بالکل نماياں ہونے لگی تھی اور نادال رونے کے قريب نظر آ رہے تھے۔

Flash-Galerie Sport Jahresrückblick 2010
رافیل نادال کو شکشت دینے والے ڈيوڈ فيرر کا تعلق اسپین سے ہےتصویر: picture alliance/dpa

نادال کو ہرا کر فيرر اب سيمی فائنل ميں پہنچ گئے ہيں، جس ميں اُن کا مقابلہ اينڈی مرے سے ہوگا۔

نادال نے کہا کہ يہ ان کے لئے ايک برا لمحہ ہے ليکن کھيل ميں ايسا ہوتا ہی ہے اور وہ اپنے کيريئر کے دوران ايک بہت خوش قسمت کھلاڑی رہے ہيں۔

رپورٹ: شہاب احمد صدیقی

ادارت: امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں