1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دہلی ٹیست : آسٹریلیا نےچار وکٹوں کے نقصان پر338رنز بنا لئے

31 اکتوبر 2008

نئی دہلی میں بھا رت اورآسٹریلیا کےدرمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے بھارت کے چھ سو تیرہ رنز کے جواب میں چار وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنا لئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/Fl8B
تصویر: AP

دہلی کے فیر وز شا ہ کو ٹلہ میدان میں جاری میچ میں آج آسٹریلیا نے پچاس رنزپر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ ہیڈن اورکیٹیچ نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے اسکورکوآگے بڑھانا شروع کیا۔ دونوں بلے بازوں نےشاند ارشراکت کے ذریعےاسکور کو123 رنز تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر کیٹیچ 64 کے انفرادی اسکور پر مشرا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

تیسرے دن کے کھیل میں سوائے سہواگ کے باقی بھارتی باؤلز زیادہ کامیاب ثابت نہ ہوئے۔ سہواگ نے تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جبکہ کھانے کے وقفے سے قبل مشرا کیٹیج کو پویلین کی راہ دکھا پائے۔ اگرچہ امیت مشرا اور ظہیر خان نے چائے کے وقفے کے بعد بہت اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا تاہم کوئی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں سکے۔


بھارت نے اپنی پہلی اننگ میں سات وکٹوں کے نقصان پر 613 رنز پر اپنی اننگ ڈیکلئیر کر دی تھی۔ آسٹریلیا کو بھارت کی جانب سے دئیے ہوئے پہلی اننگ کے ہدف تک پہنچنے میں ابھی مزید 275 رنز درکار ہیں اورکھیل کے ابھی دو روز باقی ہیں۔