1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دہلی میٹروپراجیکٹ، 24 گھنٹوں میں دوسرا حادثہ

13 جولائی 2009

نئی دہلی میں میٹرو ریل کے تعمیراتی مقام پر ایک اور حادثے میں تین کرینیں گرگئی ہیں جس سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔ یہ کرینیں گزشتہ روز گرنے والے پل کا ملبہ اٹھانے کی کوششیں کررہی تھیں۔

https://p.dw.com/p/Imgm
اس حادثے میں تین کرینیں گرگئی ہیںتصویر: AP

بھارت کے زیر تعمیر میٹرو ریل کے اس پراجیکٹ کا پل گرنے سے گزشتہ روز چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ دہلی میٹروکے ترجمان انوج دیال کے مطابق ٹرکوں پر نصب چار کرینیں زیر تعمیر پل کے گزشتہ روز گرنے والے بیم کو اٹھانے کی کوششیں کررہی تھیں کہ ایک کرین میں خرابی کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

دہلی میٹرو پراجیکٹ کے اتوار کے روز گرنے والے پل کے ملبے تلے دب کر ہلاک والوں میں ایک انجینئر جبکہ پانچ مزدور شامل تھے۔ اس حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دہلی میٹرو پروجیکٹ کے چیف آئی سریدھرن نے استعفٰی دے دیا تھا جسے وزیر اعلٰی شیلا ڈکشت نے یہ کہتے ہوئے نامنظور کر دیا کہ ابھی ملک کو ان کی خدمات کی ضرورت ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا پل، دہلی میٹرو پراجیکٹ کے دوسرے فیز میں 10 نئے بنائے جانے والے کوریڈورز میں سے ایک پر واقع ہے۔ حکومت دوسرے فیز کواگلے برس اکتوبر میں دہلی میں شیڈول کامن ویلتھ گیمز سے قبل ستمبر 2010 تک مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رپورٹ افسر اعوان

ادارت عاطف توقیر