1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دھونی کو دھمکی، سیکیورٹی سخت: پولیس

خبر رساں ادارے1 جنوری 2009

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو مبینہ طور پر کسی جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، جس کے بعد بھارتی پولیس نے ان کی سیکیوریٹی سخت کردی یے۔

https://p.dw.com/p/GQGr
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین مہیندر سنگھ دھونی دنیا بھر میں اپنے جارحانہ کھیل کے لئے جانے جاتے ہیںتصویر: AP

پولیس ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں واقع دھونی کے گھر کی حفاظت کے لئے 45 سے زائدکمانڈوز تعینات کئے گئے ہیں۔

Mahendra Singh Dhoni Cricket Indien
بھارتی لیگ اسپنر انیل کمبلے کی ریٹائرمنٹ کے بعد مہیندر سنگھ دھونی کو ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان بنایا گیاتصویر: AP

کپتان دھونی کے گھر ڈاک کے ذریعے بھیجے گئے پہلے خط میں پچاس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا،جو پورا نہ ہونے کی صورت میں دھونی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی، جبکہ بدھ کو ملنے والے دوسرے خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ پولیس کو آگاہ کرنے کی صورت میں مہندر سنگھ دھونی کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔

جھاڑکھنڈ پولیس کے ترجمان ستیا نارائن پرادھان کے مطابق خط لکھنے والے نے اپنا نام "تسلیم" اور تعلق ممبئی کے مبینہ انڈر ورلڈ ڈان اور پولیس کو 1993 میں ہونے والے بم دھماکوں کے سلسلے میں انتہائی مطلوب داوٴد ابراہیم کے ساتھ سے بتایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان خطوط کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بھارتی کپتان کو پچھلے سال بھی ماوٴ نواز باغیوں کی جانب سے قتل کی دھمکی دی گئی تھی، جس کے بعد ان کی سیکیوریٹی میں اضافہ کردیا گیا تھا۔