1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دوستانہ فٹبال میچ میں انگلینڈ کی جرمنی کے خلاف فتح

20 نومبر 2008

جرمن دارالحکومت برلن میں جرمنی اورانگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے ایک دوستانہ میچ میں انگلش ٹیم نے جرمنی کو دو یک سے ہرا دیا ہے۔ میچ کے اختتام سے چھ نٹ قبل انگلینڈ کے کپتان جان ٹیری کے گول نے جرمن ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔

https://p.dw.com/p/FyMI
میچ کے اختتام سے چھ نٹ قبل انگلینڈ کے کپتان جان ٹیری کے گول نے جرمن ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔تصویر: AP

میچ کا ابتدائی گول کھیل کے 24 ویں منٹ میں انگلینڈ کی جانب سے میتھیواپسن نے کیا اس کے بعد پہلے ہاف کے اختتام تک انگلینڈ نے اپنی برتری قائم رکھی مگر دوسرے ہاف کے آغاز کے کچھ دیر بعد انگلینڈ کے کھلاڑی کے بال کو ڈی کے قریب کلئیر کرنے کی بجائے گول کیپر کی طرف جانے کا انتظار کرتے ہوئے جرمن کھلاڑی پیٹرک ہیلمیس نے بال کو انگلیند کے گول کیپر سکاٹ کارسن کی ٹانگوں کے بیچ سے گول کی طرف بڑھا دیا اورانگلینڈ کی برتری کا خاتمہ کر دیا۔

Torsten Frings
جرمنی کی ٹیم معیاری کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکیتصویر: AP

انگلینڈ کی ٹیم اس گول کے بعد دوبارہ بال کو زیادہ دیر اپنے پاس رکھنے میں کامیاب رہی۔ اس دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے گئے۔ کھیل کے اختتام سے کچھ دیر قبل انگلینڈ جانب سےکپتان جان ٹیری فیصلہ کن گول کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ برلن کے اولمپک سٹیڈیم میں تقریبا 74000 تماشائیوں نے اس کھیل سے بھرپور لطف لیا۔

دوسری جانب ارجنٹائن کےعالمی شہرت یافتہ سابق فٹ بال کھلاڑی ڈیگو میراڈونا کی کوچنگ میں ارجنٹائن کی ٹیم نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ایک دوستانہ میچ ایک صفر سے جیت لیا ہے۔ میچ کا واحد گول ارجنٹائن کے میکسی روڈریگز نے کھیل کے اختتام سے صرف آٹھ منٹ قبل کیا۔ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ہونے والے اس میچ میں ارجنٹائن فتح کی پرمیراڈونا نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔ ڈیگو میراڈونا کو حال ہی میں ارجنٹائن کی قومی فٹ بال ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

Diego Maradona bei einer Pressekonferenz in Buenos Aires
ڈیگو میراڈونا کو حال ہی میں ارجنٹائن کی قومی فٹ بال ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔تصویر: AP

فٹ بال کے ایک اور دوستانہ میچ میں اٹلی اور یونان کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ فرانس اور یوروگوائے کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا جب کہ ہالینڈ کی ٹیم نے ایک دوستانہ میچ میں سویڈن کو تین ایک سے شکست دے دی۔